ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اسرائیلی فوج نے فلسطین میں مسجد شہید کر دی، قرآن پاک کی بے حرمتی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

نابلس (این این آئی)قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ایک مسجد پر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر منہدم کر دیا۔ مسجد کو شہید کیے جانے کے اس اشتعال انگیز اقدام کے نتیجے میں قرآن پاک نے نسخے اور دیگر

اسلامی کتابیں ملبے تلے دب گئیں،جنہیں مقامی شہریوں نے ملبے سے نکالا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نابلس میں یہودی آباد کاری کے امور پرنظر رکھنے والے فلسطینی تجزیہ نگار غسان دغلس نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے دو ما میں دو سال سے قائم مسجد کا گھیراو کیا۔ دوما کے مشرقی علاقے انو صیفی میں قائم اس مسجد کو بھاری مشینری کی مدد سے شہید کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ قابض فوج نے جنوبی دوما میں فلسطینیوں کی زرعی اراضی کے راستے اور پانی کی لائنوں کوبھی اکھاڑ پھینکا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے دوما میں متعدد فلسطینی خاندانوں کو ان کی املاک کو غیرقانونی قرار دینے کے نوٹس جاری کیے ہیں جن میں انہیں مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…