اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نور مقدم قتل کیس ،ملزم ظاہر جعفر نے عدالت کے احاطے میں پولیس انسپکٹر کا گریبان پکڑ لیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے کمرہ عدالت میں مسلسل نازیبا زبان استعمال کرنے پر عدالت نے اسے باہر لے جانے کا حکم دیدیا اور کہا کہ ملزم ڈرامے کررہا ہے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے

نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی، نقشہ نویس عامر شہزاد سے عدالت میں بیان لیا گیا، وکلاء نے جرح کی۔دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفر کمرہ عدالت میں حمزہ حمزہ پکارتا رہا جبکہ مسلسل نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کرتا رہا۔عدالت نے پولیس کو مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو بخشی خانے لے جانے کا حکم دیا، بخشی خانے لے جاتے ہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی کی جس پر پولیس اہلکاروں نے زبردستی پکڑ کر ظاہر جعفر کو بخشی خانے پہنچایا۔سماعت کے دوران نقشہ نویس عامر شہزاد، ہیڈ کانسٹیبل محرر فراست فہیم اور ائے ایس آئی ریاض پر ملزمان کے وکلاء نے جرح مکمل کرلی۔ملزم ذاکر جعفر کے وکیل بشارت اللّٰہ کی عدم دستیابی پر ان کی جانب سے جرح نہ کی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈاکٹر جہانزیب، کرائم سین انچارج عمران اور برآمدگی کے گواہان سکندر حیات اور سکندر علی کو طلب کر لیا جبکہ کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…