بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ورلڈکپ جیت گئے تو سب کھلاڑی فتح میری بیٹی کے نام کریں گے،آصف علی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کو شاندار کارکردگی سے فتح دلانے والے پاور ہٹر محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر ٹیم ورلڈکپ جیت گئی تو سب کھلاڑی فتح میری بیٹی کے نام کریں گے۔ ایک انٹرویومیں آصف علی نے کہاکہ ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ

اس کی اولاد ایک بہترین زندگی گزارے تاہم اللہ نے میری بیٹی کے نصیب میں یہی لکھا ہوا تھا جس پر میں خوش ہوں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ میں ایک سال سے بھاگ رہا تھا اس دوران میں نے کرکٹ بھی کھیلی، پی ایس ایل بھی کھیلی، پاکستان کے لیے ٹور بھی کیے، اس دوران بیٹی بھی بیمار رہی لیکن مجھے فیملی کی مکمل سپورٹ رہی، میری اہلیہ سمیت بھائیوں نے بھی میرا بھرپور ساتھ دیا۔بیٹی کی بیماری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آصف علی کا کہنا تھا کہ بیٹی کی بیماری کے دوران ہم نے 20 سے 25 ڈاکٹرز تبدیل کیے، بیٹی پر دوائیاں اثر نہیں کرتی تھیں تو ہماری خواہش ہوتی تھی کہ کوئی مزید اچھا ڈاکٹرز مل جائے، جو صورتحال میری بیٹی کی تھی آنکھوں سے نہیں دیکھی جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہر والدین چاہتے ہیں کہ ان کی اولاد خوش رہے، تکلیف کے باعث کئی کئی راتیں بیٹی سوتی نہیں تھیں تو اللہ سے دعا کرتا تھا کہ بیٹی کی تکلیف دور کردے یا پھر اسے اپنے پاس بلالے۔آصف علی نے کہا کہ میں نے سب کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے اگر پاکستان اس بار ورلڈکپ جیتے تو سب اس فتح کو میری بیٹی کے نام کریں گے، سب کھلاڑیوں نے اس حوالے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ اس بار ورلڈکپ میں جو جیت ہوگی وہ آپ کی بیٹی کے نام ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…