لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب آپ کام کے نہ کاج کے بس دشمن اناج کے ہیں،آپ بس پنجاب کو پشاور بی آر ٹی کے کھڈوں میں تبدیل کرنے آئے ہیں،آج عام آدمی آپ کی نالائقیوں کی سزا بھگت رہا ہے ،ہمیں معلوم ہے پی ڈی ایم کے آپکے ضلع میںجلسہ کرنے پر آپ پریشان ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار کو بیانات جاری کرنے کی بجائے اپنی
خود احتسابی کرنی چاہیے ،عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حق سے محروم کیا ہے۔عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی بجائے لاہور کو پیارے ہو گئے ہیں،تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا،جنوبی پنجاب کے عوام کو صوبے کا جھانسہ دے کر سیکرٹریٹ کا لالی پاپ دے دیا گیا ہے ،جنوبی پنجاب کو جنوبی سیکرٹریٹ نہیں ان کا حق چاہیے ،جنوبی پنجاب کو ان کا حق صرف مسلم لیگ(ن)ہی دے سکتی ہے۔