جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

فواد چوہدری کا موجودہ صورت حال پر شاعری کے ذریعے اپنا نکتہ نظر پیش

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے موجودہ صورت حال پر شاعری کے ذریعے اپنا نکتہ نظر پیش کیا ہے۔فواد چوہدری نے اردو کے معروف شاعر عدیم ہاشمی کے چند اشعار ٹوئٹ کئے ہیں جس میں انہوں نے ظلم کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سینہ سپر کرنے کی بات کی ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ ”مفاہمت نہ سکھا جبر ناروا سے مجھے

،میں سر بکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے ،زباں نے جسم کا کچھ زہر تو اگل ڈالا ،بہت سکون ملا تلخی نوا سے مجھے ،میں خاک سے ہوں مجھے خاک جذب کر لے گی ،اگرچہ سانس ملے عمر بھر ہوا سے مجھے (عدیم ہاشمی)۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی ٹاک شو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو بھی تحریکیں چلیں ان کی ایک نظریاتی اساس رہی ہے، اسی نظریے کے تحت تحریک چلائی جاتی ہے لیکن جب آپ ایک متشدد سیاسی نظریہ لے کر جس کا مقصد یہ ہے کہ ریاست کو اپنے سامنے جھکایا جائے اور پھر دو تحریکوں کو آپس میں ملا دیں تو یہ پاکستان کے لئے اچھی خدمت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف 2014 میں اسلام آباد میں طویل دھرنا دے چکی ہے جب کہ مختلف حلقوں میں یہ بات بھی کہی جاتی ہے کہ 2017 میں تحریک کے دھرنے کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی تاہم اب پی ٹی آئی تحریک کے دھرنے کو غلط قراد دے رہی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…