پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

خاتون بینک افسر کی خودکشی لاش کے پاس ملے نوٹ پر کس کا نام درج تھا؟ پولیس میں کھلبلی مچ گئی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایودھیا(این این آئی )بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا سے ایک خاتون بینک افسر کی لاش ملی ہے۔ خاتون کی لاش اسی گھر سے برآمد ہوئی ہے، جس میں وہ کرائے پر رہ رہی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایودھیا کے ایس ایس پی شیلیش پانڈے نے بتایا کہ خاتون جو بینک میں کام کرتی تھیں، اپنے کرائے کے کمرے کا دروازہ نہیں کھول رہی تھیں۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی

جبکہ خاتون کے گھر والے بھی وہاں پہنچ گئے۔ایس ایس پی پانڈے کے مطابق جب پولیس ویڈیو گرافی کرتے ہوئے اندر داخل ہوئی تو خاتون کی لاش دوپٹے سے لٹکی ہوئی ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔شیلیش پانڈے کے مطابق جائے وقوعہ سے انھیں خودکشی سے متعلق ایک نوٹ بھی ملا۔اس نوٹ کے بارے میں ایس ایس پی پانڈے نے کہا کہ پولیس نے اس نوٹ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس کی جانچ کی جائے گی۔ اس میں کچھ نام ہیں، جن کے بارے میں تفتیش کی جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے بعد جو بھی حقائق سامنے آئیں گے، کارروائی اس کے مطابق ہی کی جائے گی۔ لاش لٹکتی ہوئی ملی ہے اس لیے موت کی وجہ پوسٹ مارٹم سے ہی معلوم ہو سکے گی اور تب ہی معاملات مزید واضح ہوں گے۔دوسری جانب خودکشی کرنے والی خاتون کے ایک رشتہ دار نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں مکان مالک کے ذریعے اطلاع ملی، ہم لکھن سے یہاں کے لیے روانہ ہوئے۔ جب ہم یہاں پہنچے تو مقامی پولیس پہنچ چکی تھی۔ اس کے بعد یہ خودکشی کا نوٹ دیکھا گیا، جس میں پولیس کے محکمے کے لوگوں کے نام ہیں۔خاتون کے اس رشتہ دار کے مطابق یہ موت مشکوک حالات کی نشاندہی کر رہی ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ خاتون کی دونوں ٹانگیں مڑی ہوئی تھیں۔ وہ کرسی پر بیٹھی تھیں اور چھت زیادہ اونچی نہیں۔لاش کا پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کیا جا رہا ہے اور ایک خاتون ڈاکٹر کو بھی پینل میں شامل کیا گیا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…