ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان نے بھارت سے ہارنے کی روایت توڑ دی لیکن بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف روایت نہ توڑ سکا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں نیوزی لینڈ کے ساتھ بھارت کے جتنے میچ ہوئے ہیں اس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بھارت نیوزی لینڈ سے کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے، اس طرح آج کے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ سے شکست کھا کر اپنی روایت برقرار رکھی ہے،

واضح رہے کہ بھارت سے ہارنے کی روایت پاکستان نے اپنے انڈیا کے خلاف پہلے میچ میں اسے شکست دے کر توڑ دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے111 رنز کے ہدف حاصل کرکے بھارت کو اہم میچ میں شکست دے دی، نیوزی لینڈ 8 وکٹوں سے جیت گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے میچ کا آغاز مارٹن گپٹل اور مچل نے کیا، مارٹن گپٹل نے 20 رنز بنائے اور وہ بیمرا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، مچل اور کین ولیمسن نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 33 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ ڈیرل مچل نے انتہائی تیزی سے 49رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے، وہ بھی بیمرا کا شکار بنے، کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اس میچ میں نیوزی نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور بھارت نے دو تبدیلیاں کیں۔ بھارت کی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، بھارت کا مجموعی سکور گیارہ ہوا تھا کہ بھارت کا پہلا کھلاڑی ایشان کشن چار رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گیا، کے ایل راہول بھی 18 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے، روہت شرما بھی 14 کے سکور پر ہمت ہار گئے، ویرات کوہلی صرف 9 رنز بنا سکے، بھارت کے پنت 12 رنز پر بولڈ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا 23 رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر گپٹل کو کیچ تھما بیٹھے، غرض مقررہ بیس اوورز میں بھارت کی ٹیم صرف 110 رنز بنا سکی اور سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے،رویندرا جدیجا نے 26 رنز بنائے اور وہ ناٹ آئوٹ رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…