اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انتہائی اہم میچ جاری ہے، یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے،
گروپ ٹو میں پاکستان چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان دو میچ جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں پاکستان سے میچ میں شکست کھا گئی تھیں، گروپ میں چھ ٹیمیں ہیں اور تمام نے پانچ پانچ میچ کھیلنے ہیں، نیوزی لینڈ اور بھارت میں سے جو بھی یہ میچ ہارتا ہے اس کے لئے بظاہر سیمی فائنل میں پہنچنا نا ممکن ہو جائے گا، جو بھی ٹیم ہارے گی اس کے دو میچوں کے بعد پوائنٹ صفر ہوں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے اگلے میچز افغانستان، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے خلاف ہونے ہیں، اس میچ میں جیتنے والی ٹیم باقی تین میچ جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہے لیکن ہارنے والی ٹیم کے لئے سیمی فائنل تک پہنچنا مشکل ہو جائے گا دوسری جانب افغانستان کی کارکردگی بھی اچھی جا رہی ہے اور وہ تین میچ کھیل کر چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔