جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پٹرولیم بحران،اوگرا کے 4 افسر ان اور آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی)نے پٹرولیم مافیا کے خلاف گھیرا تنگ تنگ کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آپریشن کرتے ہوئے اوگرا کے 4 افسر ان اور آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکوگرفتار کرلیا ، ان پر غیر قانونی لائسنس دینے، پٹرول کی غیر قانونی امپورٹ اور ذخیرہ کرکے اربوں روپے کا نقصان پہنچا نے

کا الزام تھا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ا یف آئی اے لاہورنے وفاقی حکومت کے احکامات پرجون 2020میں پیٹرولیم بحران پر درج ہونے والی انکوائریزکے بعد نجی پٹرول مارکیٹنگ کمپنیوں(فوسل انرجی اور عاسکر آئل) پر مقدمات درج کرکے متعدد افراد کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے لاہورنے سی ای او فوسل انرجی ندیم بٹ ،اوگرا کے ممبر گیس عامر نسیم ، ممبر آئل عبداللہ ملک اور منسٹری آف انرجی و پٹرولیم کے ڈی جی آئل شفیع اللہ آفرید ی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئل عمران ابڑو کو گرفتار کیا۔اوگرا کے افسران نے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کئے، منسٹری آف انرجی و پٹرولیم ڈویژن کے افسران نے ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ جاری کیا، پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز نے اوگرا کی آشیر آباد سے منظور شدہ پیٹرول پمپس سے زیادہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کا ملک بھر میں جال بچھادیا۔ملزمان کے خلاف باہمی ملی بھگت سے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس، ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ اور غیر قانونی پیٹرولیم امپورٹس کی خریدوفروخت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے اور اس سے کمائے جانے والے اربوں روپے کے ناجائز دھن کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے اور ان سے مذید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…