جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف نعرے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے کہنے پر لگوائے،لیگی کارکن نے حساس ادارے سے معذرت کرتے ہوئے ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021 |

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فیصل آباد نے راز کھول دیا تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ملک علی رضا نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فیصل آباد نے

راز کھول دیا کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف نعرے لگوائے تھے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فیصل کے سٹی نائب صدر عبدالماجد نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے کہنے پر غیر مناسب نعرے لگائے جبکہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فیصل کے سٹی نائب صدر عبدالماجد نے پارٹی عہدے سے احتجاجاً استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔انکا کہنا تھا کہ میں نے کیپٹن (ر)صفدر کے کہنے پر احساس ادارے کے سربراہ کیخلاف نامناسب نعرے لگائے جس پرمیں شرمندگی اور معذرت کرتا ہوں، پارٹی عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔عبدالماجد نے کہا کہ انہوں نے جو بھی کہا وہ کیپٹن (ر) صفدر کے اصرار پر کہا لیکن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا ان کے بیان کو ذاتی قرار دینا افسوسناک ہے۔انہوںنے کہاکہ 12 سال کی پارٹی خدمات کا یہ صلہ ملا کہ شہباز شریف نے انہیں کارکن ماننے سے ہی انکار کردیا۔انکا کہنا تھا کہ پارٹی کے اس رویہ پر میں مسلم لیگ ن کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں اور نوٹیفکیشن پھاڑرہا ہوں جس کی اب میرے نزدیک کوئی حیثیت نہیں رہی ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…