اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیاچائیزسافٹ وئیرناکام ہو نے کے بعد پھر سے پرانا سافٹ ویئر چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے اسٹاک بروکر،شئیرہولڈرسمیت ٹریڈرز کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے
پیر سے ایک بارپھر پرا نے سافٹ وئیر کوآپریشنل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی آٹومیٹک ٹریڈنگ سسٹم پیر سے دوبارہ نافذالعمل ہوگا۔جب تک نئے سافٹ وئیر کی شکایات ختم نہیں ہوتی پرانا سافٹ وئیر چلیگا۔نئے ٹریڈنگ سسٹم کو تقریباً 10 مہینوں سے ٹیسٹ کیا جا رہا تھا۔واضح رہے کہ پی ایس ایکس کے نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نام ڈی ٹی ایس ہے، جسے چین کی شینجن اسٹاک ایکسچینج سے46 کورڑروپے میں خریدا گیا ہے۔چائنیز سافٹ وئیر کو لنک کرنے والے جیڈٹریڈنگ سافٹ وئیرمیں شکایات تھیں۔گزشتہ کاروباری ہفتیکے دوران شینگن اسٹاک سے خریدیگئے سافٹ وئیر کو نافذالعمل کیا گیا تھا۔ جبکہ پرانا سافٹ ویئرکیٹ سے 2013 سے اسٹاک ایکسچنج میں ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے