اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آپ کے بابا زندہ ہیں ٗ ڈی پی او قصور کا تحریک سے جھڑپ میں شہید اہلکار کی بچی سے مکالمہ ٗ اگر بابا زندہ ہیں تو وہ نظر کیوں نہیں آتے ؟ بچی کے معصومانہ سوال نے سب کو آبدیدہ کر دیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی (این این آئی ) صوبائی وزیر مواصلات پنجاب سردار محمد آصف نکئی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور ،ڈی سی قصور کی چونیاں میں شہید اے ایس آئی اکبر علی کے گھر آمد اور انہوں نے شہید کی فیملی سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا چونیاں سے تعلق رکھنے والے گزشتہ روز

گجرانوالہ کے قریب  تحریک  کے درمیان جھڑپ میں اے ایس آئی اکبر علی شہید ہوگئے تھے افسران اور صوبائی وزیر کی آمد پر شہید اکبر علی کی سات سالہ بچی نے سوال کیا کہ آپ میرے بابا کو لا کر دے سکتے ہیں جس پر ڈی پی او قصور اور تمام افسران آبدیدہ ہو گئے آپ کے بابا زندہ ہیں آپ کو پتہ ہے نا شہید زندہ ہوتے ہیں ڈی پی او قصور کا بچی سے مکالمہ،اگر بابا زندہ ہیں تو وہ نظر کیوں نہیں آتے بچی کے معصومانہ سوال نے تمام فیملی کو آبدیدہ کر دیا ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر شہید اکبر علی کے چھوٹے بھائی عمران کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی کاوش سے پنجاب حکومت نے شہید کی فیملی کے لئے چار کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے پنجاب حکومت کی طرف دیا جانے والا شہید پیکج ایک ہفتہ کے اندر اندر ورثا کے حوالہ کر دیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور دیگر موجود تھے ـ

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…