ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

چینی کی قیمت میں30 روپے کا اضافہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021 |

پشاور (این این آئی)پشاور کی مارکیٹ میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شوگر ملوں کے پاس چینی کا سٹاک کم رہ گیا ہے جس کے بعد بحران مزید بڑھنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فی کلو چینی کی قیمت میں 30روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق 50کلو کی بوری کی قیمت 5000 سے 6050 روپے تک پہنچ گئی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ 15 دن قبل چینی کی قیمت100 روپے فی کلو تھی اور آج 130 تک پہنچ گئی ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گودام میں چینی کا اسٹاک کم ہے، گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔پشاورمیں آٹے کی قیمت میں 50 روپے کمی آئی ہے۔ مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1350 روپے ہو گئی ہے۔ فائن آٹا 1500 سے کم ہو کر1450 روپے ہوگیا ہے۔پاکستان میں چینی کی ماہانہ ضرورت تقریباََ 6 لاکھ ٹن ہے۔ چینی بحران کے باعث پشاور میں اشر ف روڈ، رامپورہ، ہشت نگری، پیپل منڈی سمیت شہر کے بڑے بڑے تاجروں نے چینی کا مزید اسٹاک شروع کر دیا ہے۔لاہورمیں امپورٹ شدہ چینی کا سرکاری ریٹ 90 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستانی چینی کی اوپن مارکیٹ میں قیمت120 روپے کلو مقرر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…