جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سگے بھائی جلاد بن گئے ،غیرت کے نام پر سگی بہنوں سمیت پورے خاندان کو زندہ جلا ڈالا ، لرزہ خیز واقعہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021 |

مظفر گڑھ(این این آئی)سگے بھائی جلاد بن گئے ،مظفرگڑھ تھانہ سول لائن میں قتل کی لرزہ خیر واردات میںبھائیوں نے غیرت کے نام پر سگی بہنوں سمیت پورے خاندان کو زندہ جلا ڈالا،ملزمان گرفتارکرلئے گئے. مورخہ 16/17.10.2021 کی درمیانی رات نامعلوم لوگوں نے پیر جہانیاں میں پسند کی شادی کرنے والی دو بہنوں کے گھر کو والد ،

دو بھائیوں اور بھانجے نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جہاں بچوں سمیت (7) افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس پر مقدمہ نمبر 21/673 مورخہ 17.10.21 بجرم 302/34/436 ت پ تھانہ سول لائن درج رجسٹر کیا ۔واردات میں ملوث (3) افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق مورخہ 16/17.10.21کی درمیانی رات پولیس کو اطلاع ملی کہ پیر جہانیاں میں ایک گھر کو آگ لگی ہوئی ہے۔ جس پر مقامی پولیس، ریسکیو 1122 اور فرانزک ٹیموں سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے بعد (7) لوگوں ۔1۔ فاروق احمد ولد محمد نواز بعمر 35 سال ۔ 2۔ خورشید مائی زوجہ فاروق احمد بعمر 30 سال اور ان کے تین بچے ۔1۔شاہنواز بعمر 12/13 سال ۔2۔ سرفراز بعمر 6/5 سال ۔3۔ محمد یعقوب بعمر 2 سال ان کے ساتھ فوزیہ مائی زوجہ محبوب علی بعمر 20 سال اور اس کا ایک چارماہ کا بچہ احمد علی جھلس کر جابحق ہو چکے تھے کی لاشوں کو نکالا گیا ۔ پولیس نے فرانزک ٹیم کرائم سین یونٹ کی مدد سے تفتیش شروع کر دی ۔ تفتیش کو جدیدد سائنسی طریقے اور ہر اینگل سے چلایا گیا۔ تو پتہ چلا ملزمان۔1۔ سجاد ولد منظور ۔2۔ صابر ولد منظور ۔3۔ منظور احمد ولد خدا بخش ۔4۔ زوار ولدغلام حسین نے اپنی سگی بہنوں اور انکے خاندان کو اس لیے زندہ جلا ڈالا چونکہ انہوں نے اپنی والدین کی مرضی کے بغیر فاروق اور محبوب سے پسند کی شادی کی تھی۔

جس کے رنج میں منصوبہ بندی کے تحت ملزمان نے پٹرول چھڑک کر انکو زندہ جلا ڈالا ۔جس پر تھانہ سول لائن کے SHO افتخار علی ملکانی نے دستیاب تمام تر شواہد اور وسائل کی بنیاد پر اس واقع کے تمام چھپے پہلوں کو ڈھونڈ نکالا۔3 کس ملزمان 1۔صابر ۔2۔ زوار اور منظور کو حراست پولیس میں لیا ۔ مقدمہ کو جلد یکسو کر کے ان کے خلاف سخت ترین سزا کا تحرک کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…