جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کرکٹر آصف علی نے دھونی کا اسٹائل اپنا لیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے قومی کرکٹر آصف علی نے سابق بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کا اسٹائل اپناکر اْن کے کرکٹ کے دنوں کی یاد تازہ کردی۔

پاک افغان میچ میں 7 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے برق رفتار 25 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلوانے والے کرکٹر آصف علی کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوئے ہیں۔شائقینِ کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آصف علی کی وہ تصاویر شیئر کی جارہی ہیں جن میں اْنہیں اپنی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا،ان تصاویر میں دیکھا گیا کہ آصف علی نے اپنی کامیابی پر جشن کا جو اسٹائل اپنایا وہ بالکل سابق بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کے اسٹائل جیسا ہے۔گزشتہ روز ہونے والے میچ میں بھی آصف علی ’گن شوٹ‘ اسٹائل بہت مقبول ہوا اور یہی اسٹائل اکثر ایم ایس دھونی اپنے میچ میں اپنایا کرتے تھے۔شائقینِ کرکٹ سوشل میڈیا پر ایم ایس دھونی اور آصف علی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کے اسٹائل کا موازنہ کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…