نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کیلئے مہلت مل گئی

30  اکتوبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)کراچی کے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت مکمل خالی کرنے کے لیے دی گئی مہلت کل ختم ہوجائے گی ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر اب تک 80 فیصد فلیٹ خالی کرا لیئے گئے ہیں، البتہ اب بھی کچھ فلیٹس میں رہائشی اور کچھ میں رہائشیوں کا سامان موجود ہے۔واضح رہے کہ عدالت عظمی نے27اکتوبرتک عمارت خالی کرنے

کا حکم دیاتھا تاہم بعدازاں عمارت خالی کرنے کی مہلت کل تک بڑھادی گئی تھی ۔انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کی عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے جدید آلات کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عدالتِ عظمی کے حکم پر نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ سے گرا دیا جائے گا۔عدالتی فیصلے کے مطابق عمارت گرانے کے اخراجات نسلہ ٹاور کا مالک ادا کرے گا، مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی اس کا پلاٹ بیچ کر رقم وصول کریں۔عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمارت گرانے کا عمل 27 اکتوبر کے بعد 1 ہفتے میں مکمل کیا جائے۔دوسری جانب نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے سے متعلق کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی تمام کمپنیوں کے پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورکومسمارکرنے سے متعلق کمیٹی قائم کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ

کمیٹی کمپنیوں کے پروپوزل کی تکنیکی جانچ کرے گی، کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنرایسٹ ہوں گے جبکہ 8رکنی کمیٹی میں ڈی جی ایس بی سی اے،ایس ایس پی ایسٹ، سینئرڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ،ایف ڈبلیواو بھی شامل ہوں گے۔کمیٹی تمام پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی اور نسلہ ٹاورکومسمارکرنے سے متعلق آئندہ

کی حکمت عملی بنائے گی۔یاد رہے کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورگرانے سے متعلق اخبارات میں اشتہار شائع کرائے تھے ، جس میں کہا تھا کہ پندرہ منزلہ عمارت کو مسمارکرنے کے لیے کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔اشتہار میں کہا گیا تھا کہ عمارت کو دھماکے سے اڑانے والی تجربہ کار کمپنیوں کو فوقیت دی جائے گی، کمپنیاں 3دن میں سفارشات کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں بم کی مدد سے گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…