ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خالصتان کے نام سے سکھوں کے لیے ایک علیحدہ وطن نوشتہ دیوار ہے ، امریکہ میں قائم سکھوں کی تنظیم نے بھی بھارت سے علیحدگی کی حمایت کر دی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکہ میں قائم سکھوں کی ایک تنظیم سکھ فار جسٹس نے خالصتان کے قیام کے لیے پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کی حمایت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری

کی جانیوالی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ تنظیم نے بھارت کا ایک نیا نقشہ بھی جاری کیا ہے جس میں نہ صرف پنجاب بلکہ ہریانہ، ہماچل پردیش اور راجستھان اور اتر پردیش کے کئی اضلاع کو خالصتان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔امریکہ میں قائم یہ تنظیم 1984میں سکھوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی حکومت اور سیاستدانوں کے خلاف ایک طویل قانونی جنگ لڑ رہی ہے اور اس نے ریاست پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کے لیے مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکھ برادری کو بھارتی حکومتوں کی طرف سے مسلسل منظم ظلم وتشدد اوراستحصال کا سامنا ہے اور بھارتی فوج کا آپریشن بلیو سٹار بھارت سے سکھ برادری کے منظم خاتمے کا باضابطہ آغاز تھا۔ بھارت میں سکھوں پر مسلسل ظلم وتشدد نے انہیں خالصتان کے لیے جدوجہد کرنے پر مجبور کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خالصتان تحریک بھارت کے نام نہاد سیکولر چہرے پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے اور خالصتان کے نام سے سکھوں کے لیے ایک علیحدہ وطن نوشتہ دیوار ہے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…