ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

آج رات ملک کے کن کن حصوں میںگرج چمک کیساتھ بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علا قوں میں سرد رہے گاتاہم آج رات بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، بوندا باندی اور

شمالی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علا قوں میں سرد رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہے گا۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، شہرقائد میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہیں۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،آج مطلع صاف رہے گا۔شہر میں ہوا کی سمت تبدیل جبکہ فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔کراچی کی فضا بھی مضر صحت قراردے دی گئی ہے ، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور صف اول پر آگیا۔محکمہ مو سمیات کے مطابق لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار358 اور کراچی میں 163 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں میں دہلی دوسرے اور کلکتہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کراچی آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پرہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…