بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

والدہ نے ملک کیلئے اپنے خوابوں ، خواہشوں سے بڑھ کر کام کیا،اپنی زندگی وطن پر فداکی،میڈم نور جہاںکی صاحبزادیوں کاعلی عظمت کے انٹرویو پر برہمی کا اظہار

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ماضی کی نامور گلوکارہ میڈم نورجہاں کی صاحبزادیوںحنا درانی اورمنال حسن نے گلوکار علی عظمت کی جانب سے اپنی والدہ کے لیے کہے گئے الفاظ کو

نامناسب قرار دیتے ہوئے اوران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو انٹرویو دیا گیا اس کے ذریعے نہ صرف ایک ماں پر حملے کیے بلکہ اپنی کم ظرفی کا مظاہرہ کیا۔سوشل میڈیا پر ملکہ ترنم نورجہاں کے حوالے سے بھارت کے مرحوم اداکار دلیپ کمار اور گلوکارہ لتا منگیشکر کی تعریفی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ملنی اور ہونی چاہیے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس آزادی کو دوسری کی شخصیت پر کیچڑ اچھالنے کے لیے استعمال کیا جائے۔پاکستان میں عام طور پر اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال کیا جاتا ہے اور اسے دوسروں کی تذلیل کے لیے بروئے کار لایا جاتا ہے۔نور جہاں کی صاحبزادیوں نے اپنی پوسٹ میں علی عظمت کا نام نہیں لکھا لیکن ان کا اشارہ ان کی جانب ہی تھا۔انہوںنے کہا کہ ان کی والدہ نے ملک کے لیے اپنے خوابوں اور خواہشوں سے بڑھ کر کام کیا اور اپنی زندگی وطن پر فدا کردی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…