جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلام آباد دھماکہ سری لنکا کے 8 کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی درخواست،سری لنکن کرکٹ بورڈ کی ٹیم کو دورہِ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپس جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ تاہم بورڈ نے واضح ہدایت دی ہے کہ ٹیم اپنا دورہ پاکستان طے شدہ پروگرام کے مطابق مکمل کرے۔بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح ٹیم مینجمنٹ نے اطلاع دی کہ کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان میں قیام کے دوران اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش ظاہر کی ہے۔

اس اطلاع کے بعد سری لنکا کرکٹ نے فوری طور پر کھلاڑیوں سے رابطہ کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ٹیم کے تمام اراکین کی حفاظت کے لیے جامع انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔اعلامیے کے مطابق، بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ، کھلاڑیوں اور معاون عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے شیڈول پر قائم رہیں اور سیریز میں شرکت جاری رکھیں۔

تاہم اگر کوئی کھلاڑی یا عملے کا رکن بورڈ کی ہدایت کے باوجود واپسی کا فیصلہ کرتا ہے، تو سری لنکن کرکٹ بورڈ متبادل کھلاڑی پاکستان روانہ کرے گا تاکہ سیریز متاثر نہ ہو۔مزید یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد بورڈ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وطن واپس جاتا ہے تو اس کے طرزِ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ اور کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وہ سری لنکن ٹیم کے دورہِ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر ان کے شکر گزار ہیں۔

انھوں نے ایکس پر لکھا کہ ’یہی ہے اصل سپورٹس مین سپرٹ اور باہمی یکجہتی کی خوبصورت مثال۔‘

محسن نقوی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…