جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کیلئے خانہ کعبہ کا دورازہ کھولنے کا فیصلہ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن/این این آئی)وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے بعد جدہ پہنچ گئے۔وزیراعظم عمر ان خان کا استقبال مکہ کےنائب گورنر شہزادہ بدربن سلطان السعود نے کیا۔وزیراعظم عمران خان جدہ ایئرپورٹ سے عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے اور اب سے کچھ دیر بعد عمرے کی

سعادت حاصل کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاجائےگا۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت ٹاکرے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔ قریبی رفقا سے کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے بھارت کیخلاف کامیاب ہوگی۔ دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے۔واضح رہے کہ عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق مدینہ منورہ ائیرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔اس موقع پر چیئر مین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی اور پاکستان کے سفیر بلال اکبر بھی موجود تھے۔عمران خان نے اس بار بھی مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے موجود وفد اور گورنر نے جوتے پہن رکھے ہیں تاہم وزیراعظم نے جوتے نہیں پہنے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے تھے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…