بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کو بری حالت میں ملک ملا ،اسے درست کرنے کیلئے وقت دینا چاہیے،مہوش حیات نے تمغہ امتیاز ملنے کی وجہ بھی بتادی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ لگتا ہے50 فی صد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کیلئے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ مجھے آج کل اچھے اسکرپٹ نہیں مل رہے اور میں

رونے دھونے والے سکرپٹ پر کام نہیں کرنا چاہتیں جبکہ فلم ”لندن نہیں جاؤں گا” پر کام چل رہا ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ لگتا ہے50 فیصد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔ مہوش حیات نے عوام سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مزید وقت دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بہت بری حالت میں ملک ملا تھا،اسے درست کرنے کیلئے بھی وقت دینا چاہیے۔مہوش حیات نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ چھڑی چلاتے ہی سب ٹھیک ہوجائے ،نیا پاکستان ابھی بننے کے عمل میں ہے۔علاوہ ازیں اداکارہ مہوش حیات نے صدارتی تمغہ امتیاز ملنے پر ناقدین کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہوش حیات نے ناقدین کے اعتراضات پر کہا کہ ‘ مجھے ایوارڈ اس لئے ملا کیوں کہ میری فلم نے 160 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں نے فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کرنے میں سب سے زیادہ کام کیا، اس کی وجہ سے ہی میں پاکستان کو چھوڑ کر کہیں اور کام کرنے نہیں گئی’۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…