منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سورۃ مریم روزانہ پڑھنے سے زندگی کی تمام پریشانیاں دور

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سورۃ مریم قرآن مجید فرقان حمید کے سولہویں پارے کی سورت ہے یہ سورت نبی پاک ﷺ پر مکہ مکرمہ میں ماہ رجب پانچ نبوی سے قبل نازل فرمائی گئی اس سورت میں سیدہ مریم علیہ السلام کا تذکر ہ تفصیلاً کیا گیا اس مناسبت سے اس سورت کو آپ کے نامِ نامی سے موسوم کیا گیا یہ سورت چھ رکوعات اٹھانوے آیات اور سات صد اسی کلمات پر

مشتمل ہے اس سورت کے حروف کی تعداد تین ہزار نو سو ہے رسولِ پاک ﷺ کی مشہور حدیث پاک میرے ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص قرآن پاک کا ایک حرف پڑھے گا اسے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں عطا کی جائیں گے اس کے مطابق اس سورت مبارکہ کی تلاوت کی سعادت حاصل کرنے والے مسلمان کو انتالیس ہزار نیکیوں کا ثواب دیاجاتا ہے جناب خالد بن معدان ؒ فرماتے ہیں قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ اہل جنت کو جنت میں داخل فرمائیں گے تو جنتی مزے لے کر سورہ یوسف اور سورہ مریم کی تلاوت کریں گے سبحان اللہ اس کی کتنی فضیلت ہے اس تحریر میں سورہ مریم پڑھنے کے فضائل بتائے جائیں گے امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے آپ فرماتے ہیں کہ جوکوئی سورہ مریم روزانہ پڑھنے کا معمول بنا لے اس کی ہر مراد پوری ہوگی اگر وہ اولاد کی نیت سے پڑھے گا اگر وہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اولاد عطا فرمائے اولاد نہیں ہورہی اس نیت سے سورت کی تلاوت کرتا ہے کہ مجھے اولاد ہو تو فرمایا وہ اپنے مقصد کے اندر کامیاب ہوجائے گا کتنی بابرکت سورت سورہ مریم اس کی برکت سے آپ کے دل کے اندر جو آپ

کی حاجتیں ہیں وہ پوری ہوں گی جس مقصد کے لئے آپ پڑھیں گے انشاء اللہ اس مقصد میں کامیابی ہو گی من کی مراد پوری ہوگی تو اس سورت کو آپ اپنا وظیفہ بنا لیجئے اس سورت کی تلاوت کیجئے اس سورت کی جن لوگوں نے تلاوتیں کیں ان کا وظیفہ بنایا انہوں نے کامیابیاں حاصل کی ہیں اللہ تعالیٰ قرآن پاک کے صدقے میں تمام مسلمانوں کی پریشانیوں

کو دور فرمائے ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…