جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

”عوام میں جا کرحکومت کا چہرہ بے نقاب کریں گے“ محمد زبیر

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نےمہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے، شہبازشریف نے پارلیمنٹ کے اندربڑی زبردست تقریرکی۔ مہنگائی، بے روزگاری، غربت بڑے مسائل ہیں،غربت میں مسلسل

اضافہ ہو رہا ہے، احتجاج کی ڈیڈلائن کوئی نہیں ہے۔ احتجاج کا مقصد پی ٹی وی،پارلیمنٹ کے دروازے توڑنا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی سول نافرمانی تحریک کا اعلان نہیں کر رہے، قائد ن لیگ کا بیانیہ پورے پاکستان میں گونج رہا ہے، احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، عوام میں جا کرحکومت کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔ مہنگائی کی وجہ سے ہرجگہ تباہی ہے۔ معیشت، خارجہ پالیسی، گورننس پر تحفظات ہیں حالات عمران خان کے کنٹرول میں نہیں ہے۔سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سیاست میں ایک دوسرے سے اختلاف رائے ہوتا ہے، بلاول بھٹونے بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے، ہوسکتا ہے پیپلزپارٹی ہماری سٹیج پرنہ آئے لیکن اپنا احتجاج کررہی ہے۔ حکومت کو اتنی آسانی سے چلنے نہیں دیں گے۔ عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیا پٹ گیا ہے، لندن سے پہلے شہبازشریف اب اسحاق ڈارکے حق میں فیصلہ آیا ہے، حکومت کو ان فیصلوں کوپڑھنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…