اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومتی فیصلے پر من وعن عمل کرتے ہوئے اپنی اضافی سکیورٹی واپس کردی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے حکومت کے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کے تحت اپنی اضافی سیکورٹی واپس کر دی۔چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ اضافی سیکیورٹی واپس کرنے سے اخراجات میں میں کمی آئیگی اور عوام کی اپنے نمائیندوں تک رسائی میں آسانی ہوگی۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیرمین سینیٹ نے اپنے طور پر ہی اضافی سیکورٹی واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔