بل گیٹس اور مائیکروسوفٹ کی خاتون ملازم کے بیچ نامناسب پیغامات کا انکشاف

20  اکتوبر‬‮  2021

واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور زمانہ کمپنی مائکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کو کمپنی کے ڈائریکٹروں کی جانب سے تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ خواتین ملازموں کو ای میل کے ذریعے نا مناسب پیغامات ارسال نہ کریں۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں 2019 کے ایک خط کا حوالہ دیا ۔ خط میں مائیکروسوفٹ کے لیے کام کرنے والی ایک سابق خاتون انجینئر نے

بتایا کہ کمپنی کے مینجمنٹ بورڈ سے گیٹس کی دست برداری سے قبل ان کے اس خاتون کے ساتھ تعلقات تھے۔ خاتون نے مزید بتایا کہ یہ واحد معاملہ نہیں تھا۔امریکی اخبار کے مطابق مائیکروسوفٹ کمپنی کے اعلی عہدے داروں نے دس برس سے بھی زیادہ عرصہ قبل گیٹس اور کمپنی کی ایک درمیانی سطح کی خاتون ملازم کے درمیان ای میلز کا پتہ چلایا تھا۔ معاملے سے با خبر ذرائع نے بتایا کہ گیٹس نے ان ای میلز میں خاتون سے پینگیں بڑھائیں اور تعلقات قائم کرنے کے لیے راہ ہموار کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گیٹس نے پیغامات کے تبادلے کی تردید نہیں کی اور ڈائریکٹروں کو یقین دہانی کرا دی کہ وہ اس حرکت سے رک جائیں گے۔ادھر مائیکروسوفٹ کمپنی کے ترجمان فرینک شو کے مطابق 2008 میں بل گیٹس کے بطور ملازم ریٹائر ہونے سے کچھ عرصہ قبل کمپنی کو 2007 میں بھیجی گئی ای میلز کا علم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیٹس نے ان ای میلز میں مذکورہ خاتون ملازم کو کام سے باہر ملاقات کی تجویز دی۔ فرینک نے کہا کہ اگرچہ پیغامات میں پینگیں بڑھانے کی کوشش کی گئی تاہم ان میں واضح طور پر کوئی جنسی پہلو نہ تھا البتہ انہیں غیر

مناسب ہی گردانا گیا۔ خاتون ملازم نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی شکایت پیش نہیں کی۔ ترجمان کے مطابق گیٹس اور خاتون انجینئر کے بیچ جذباتی تعلق 2002 سے تھا تاہم مائیکروسوفٹ کمپنی کو اس کا انکشاف 2019 میں ہوا۔دوسری جانب بل گیٹس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تمام پروپیگنڈا جھوٹا ہے اور یہ افواہیں ایسے ذرائع سے پھیلائی گئی ہیں جو براہ راست طور پر معروف نہیں ہیں۔ اس کے پیچھے بڑے مفادات ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…