طالبان کا 12 ربیع الاول کو افغانستان میں عام تعطیل کا اعلان

18  اکتوبر‬‮  2021

کابل، لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) طالبان کی حکومت نے میلاد النبیؐ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، افغانستان کی لیبر اور سوشل افیئر کی طرف سے بارہ ربیع الاول کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺکا جشن ولادت منگل بمطابق 12ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی جس میں نبی کریم حضرت محمدﷺکی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے کی جانے والی عظیم کوششوں کو موضوع بنایا جائے گا۔جشن عید میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے شرکاء ﷺسارے راستے درود پاک کا ورد کریں گے۔جشن عید میلاد النبیﷺکی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف پکوانوں کی نیاز تقسیم کی جائے گی۔اس دن کی مناسبت سے پہاڑیاں لگائی جائیں گی جس میں ماڈل بنائے جائیں گے، اول،دوئم اورسوئم آنے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوارہ واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…