جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان دوست سے شادی کرلی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن )مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر نے اپنے مصری منگیتر نائل نصر سے شادی کرلی ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب اور پھر 16 اکتوبر کو نیویارک میں ایک عام تقریب میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔اس تقریب کے موقع پر دیہی سڑکوں کو

بند کردیا تھا جبکہ اس شادی پر 20 لاکھ ڈالرز کا خرچہ ہوا۔یہ تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔ اسی جگہ پہلے شادی کی رسومات نجی طور پر ادا کی گئی اور پھر دعوت کا انعقاد ہوا۔بل گیٹس کی بیٹی اور مصری مسلمان نوجوان کے معاشقے کی رپورٹس 2017 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہوگئی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔تاہم جینیفر گیٹس کی جانب سے ماسٹر کی تعلیم کی وجہ سے ان کی شادی ممکن نہ ہوسکی لیکن دونوں اس عرصے کے دوران انتہائی قریب رہے اور ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیے۔ جنوری 2020 میں دونوں نے منگنی کی تھی اور اس کی تصدیق انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی گئی۔جینیفر گیٹس نے منگیتر کے ساتھ برف پوش علاقے میں کھچوائی گئی رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 10 لاکھ بار بھی نائل نصر کی پیش کش قبول کرتیں اور وہی ان کے لیے بہترین شخص اور پہلی پسند ہیں۔

نائل نصر نے بھی جینیفر گیٹس کے ساتھ منگنی کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں جس میں بل گیٹس کی بیٹی کو انگوٹھی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ نائل نصر کے والدین عرب ملک کویت میں آرکیٹک کی ایک کمپنی چلاتے ہیں، وہ کاروبار کے سلسلے میں ہی مصر سے 3 دہائیاں قبل کویت منتقل ہوئے تھے۔نائل نصر کی پیدائش امریکا

میں ہوئی تھی تاہم ان کی پرروش کویت میں ہوئی اور انہوں نے اعلیٰ تعلیم امریکا سے حاصل کی۔نائل نصر اور جینیفر گیٹس نے امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر کر رکھا ہے، مصری نوجوان نے 2013 جب کہ جینیفر گیٹس نے 2018 میں ماسٹر کیا اور دونوں کو گھڑ سواری کا شوق ہے۔ستمبر 2021 میں جینیفر گیٹس نے شادی کی رسومات کے آغاز کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، اس تقریب کی میزبانی ملینڈا گیٹس نے کی تھی۔خیال رہے کہ اگست 2021 میں جج کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد شادی کے 27 سال بعد بل گیٹس اور ملینڈا فرنچ گیٹس کی طلاق ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…