اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جس دن نیازی حکومت نے تیل اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا، اس دن ان طالبان نے اشیائے خوراک کی قیمتیں کم کردیں جن کے وکیل بن کر نیازی صاحب دنیا سے اپیلیں کرتے ہیں کہ ان کی مدد کریں وہ قوالیوں کی محفلیں سجاتے رہیں لیکن وہ لوگ یوم استغفار منائیں جو انہیں مسلط کرنے کے گناہ کے مرتکب ہوئے۔ ساتھ ہی انہوں نے طالبان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کا عکس بھی جاری کیا۔