ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ائیر پورٹ پر سوالات پوچھنے والے امریکی حکام نے معافی مانگی، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار آفریدی کا دعویٰ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (آن لائن، این این آئی)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی کو پیرس میں ایک تقریب کے دوران عوام کے سخت سوال کا سامنا کرنا پڑا۔تقریب کے دوران لوگوں نے سوال کیا کہ

وہ فرانس آئے ہیں تو مسئلہ کشمیر کیوں نہیں اٹھاتے؟جس پر شہریار آفریدی نے کہا کہ انہیں Migraine ہے، فرانس میں اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کیلئے ایک ماہ پہلے وقت لینا پڑتا ہے۔ شمیرکمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے ان سے ائیرپورٹ پر سوالات پوچھنے پر معافی ما نگی گئی ہے ۔فرانس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ جب امریکا جاتے ہیں تو ان کے پیچھے سبز ہلالی پرچم کی طاقت ہوتی ہے۔ جب وہ امریکا پہنچے تو افغانستان جانے پر ان کو الگ کمرے میں لے جا کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی، لیکن پاکستان کے وفاقی وزیرکا پتہ چلنے پر وہ پروٹوکول دینے کو تیار ہوگئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ائیرپورٹ پر سوالات کرنے کے بعد امریکی حکام نے کہاکہ آپ نے وزیر ہونیکا پہلے کیوں نہیں بتایا، انہوں نے پروٹوکول کی پیش کش بھی کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فیک نیوز بناتا ہے اور ہمارے اپنے بھی ساتھ مل جاتے ہیں، ہمارا لیڈر پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتا، اسے عوام کی تکلیف کا احساس ہے، حلال کا لقمہ کھانے والے پر دنیا فخر کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…