جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

مکہ معظمہ اور جدہ دنیا کے گرم ترین شہر قرار

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)گذشتہ دو ایام میں سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں درجہ حرارت نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جدہ اور مکہ معظمہ کا درجہ حرارت دنیا کے کسی بھی دوسرے شہر سے سب سے زیادہ رہا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں گرمی کی تازہ لہر مزید چند روز رہ سکتی ہے۔سعودی عرب کے ان دونوں شہروں میں درجہ حرارت میں ایک ایسے وقت میں اضافہ دیکھا گیا جب ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ ہفتے سے وسم کے داخل ہونے کی پیش گوئی ہے۔ وسم چار ستاروں العوا، السماک، الغفر اور الزبا پر مشتمل چند ایام کا مجموعہ ہے جس میں عموما بارشیں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیزن کو وسم قرار دینے کی وجہ تسمیہ ان بارشوں کی وجہ سے زمین میں ترو تازگی ہے۔ ان بارشوں سے خوبصورت جڑی بوٹیاں اگتی ہیں اور بارشوں کا پانی فصلوں کیلیے بھی مفید ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وسم کی مدت 52 ایام ہوتی ہے۔ اس کی علامت یہ ہے کہ اس میں بادل مغرب سے مشرق کی سمت میں چلتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…