ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

12 ربیع الاول کی تقریب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی،وزیراعظم

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کی تقریب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی،رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے پوری دنیا کو آپ ؐ کی سیرت کی آگاہی دی جائیگی،

اتھارٹی کے ذریعے حضور پاکؐکی سیرت کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر توجہ دی جائیگی،اتھارٹی کے ذریعے نوجوان نسل کو مسلمانوں کی تاریخ اور اسلامی انقلاب کے پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے گا۔ جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت رحمتہ اللعالمین اتھارٹی پر پیش رفت اور 12 ربیع الاول کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم کو عید میلاد النبی ؐ کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا،اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو رحمتہ اللعالمین سکالرشپ کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔بتایاگیاکہ رحمتہ اللعالمین سکالر شپ طلباء و طا لبات کو نیڈ بیس اور میرٹ بیس پر دیا جائے گا،سکالر شپ حضور ؐ کی حیات اور سیرت پر تحقیق کرنے والے طلباء اور طالبات کیلئے مختص کیا گیا ہے، بتایاگیاکہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر آل پاکستان نعت مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مقابلوں میں پورے پاکستان سے نعت خوانوں نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزراء فواد احمد چوہدری، پیر نور الحق قادری، شفقت محمود، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، ڈاکٹر ارسلان خالد اور سینیٹر فیصل جاوید نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…