پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے3 امیدوار افسران کا انٹرویو کریں گے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے نام کا اعلان آئندہ ایک سے دو دن میں متوقع ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان اس عہدے کیلئے پینل میں شامل کیے گئے افسران کا انٹرویو لینا چاہتے ہیں۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی خبر کے مطابق ذریعے کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں تمام تر پراسیس پر اُس مفاہمت کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے جو وزیراعظم اور آرمی

چیف کے درمیان طے پائی تھی۔انہوں نے اشارہ دیا کہ اب بھی کراچی کے کور کمانڈر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کیلئے انتہائی ممکنہ چوائس ہیں۔اسی دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئیٹ میں بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئے تقرر کا پراسیس شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری قیادت نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ تمام ادارے متحد ہیں اور ملک کے استحکام، ساکھ اور ترقی کیلئے اتفاق رائے رکھتے ہیں۔اگرچہ انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ایک وفاقی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ آرمی چیف کے تجویز کردہ پینل میں شامل تینوں افسران کا انٹرویو لیا جائے۔ذریعے نے یقین دہانی کرائی کہ اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی تو ذریعے نے کہا کہ اس میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔اس بات کی افواہ تھی کہ بدھ کو نوٹیفکیشن ممکنہ طور پر جاری کر دیا جائے گا۔

منگل کو کابینہ کے اجلاس کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر بھی بات ہوئی تھی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان طویل ملاقات ہوئی، حکومت اور فوج کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا آرمی چیف کے ساتھ قریبی تعلق ہے،

وزیراعظم آفس ایسا کوئی قدم اٹھائے گا جس سے فوج کی ساکھ کو نقصان ہو اور نہ ہی آرمی چیف کوئی ایسا قدم اٹھائیں گے جس سے وزیراعظم آفس کا وقار مجروح ہو۔وزیر نے کہا کہ حکومت ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کرے گی اور یقین دہانی کرے گی کہ تمام آئینی ضروریات اس معاملے میں پوری ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وزیراعظم کی صوابدید ہے۔پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے ٹی وی شو میں کہا تھا کہ وزیراعظم موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کو چند ماہ کیلئے عہدے پر برقرار رکھنا چاہتے تھے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…