جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

مسور کی دال کے ایسے بے شمار فائدے کہ ہر کوئی کھانے پر مجبور ہو جائے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا ٓباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دال جو کہ انسانی غذا کا سب سے اولین جز کہلایا جاتا ہے ویسے تو عام طور پر دالوں کی مختلف اقسام ہیں مگر ان میں مسور کی دال کو سب دالوں پر ایک خاص شرف حاصل ہے، کچھ لوگ تو اس دال کو ملکہ مسور بھی کہتے ہیں جب کہ کچھ لوگ اس دال کے فوائد کے سبب اس دال کے بارے میں یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ یہ منہ اور مسور کی دال، اس محاورے سے بھی

یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مسور کی دال ایک ایسی خاص دال ہے جس کو ہر کوئی نہیں کھا سکتا ہے اس کو کھانے کے لیے بھی انسان کو خاص ہونا پڑتا ہے۔ کے فوڈ کے مطابق اس دال کو ملکہ مسور کہنے کے حوالے سے کئی کہانیاں موجود ہیں جن میں سے ایک کہانی کے مطابق یہ دال ملکہ وکٹوریہ کی پسندیدہ دال تھی انہیں مسور کی دال کا سوپ بہت پسند تھا- اسی وجہ سے اس دال کو ملکہ مسور بھی کہا جاتا ہے- اس کے علاوہ ماضی میں ریاست اودھ میں اس دال کو ایک نوابی پکوان سمجھا جاتا تھا جس کے سبب اس دال کو باقی تمام دالوں پر فوقیت حاصل تھی اس وجہ سے بھی اس کو ملکہ مسور کہا جاتا ہے- یہ دال پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کا ایک خزانہ ہے جو کہ کسی بھی طرح گوشت یا انڈوں سے کم نہیں ہے- اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم اور فاسفورس بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو اس کے فوائد کو اور بھی بڑھا دیتے ہیں- بالوں کی صحت کے لیے مفید، یہ دال آئرن اور پروٹین سے بھر پور ہوتی ہے جس کے سبب یہ نئے خلیوں کے بننے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے اور بالوں کی نشونما کو بہتر بناتی ہے ان کی جڑوں کو مضبوط کرتی ہے اور ان کو ٹوٹنے سے روکتی ہے- بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفیداس کے اندر پوٹاشیم اور فاسفورس کی بڑی مقدار ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے اور دوران خون کو بہتر بناتی ہے- ذیابطیس کے مریضوں کے لیےیہ دال ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ بھی بہت مفید ہوتی ہے یہ خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھتی ہے- جلد اور دانتوں کے لیے مفید، مسور کی دال کے اندر وٹامن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس وجہ سے اس کا استعمال جلد کے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے اور جلد کو شفاف اور چمکدار بناتا ہے اور عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے اسکے علاوہ یہ ہڈیوں اور دانتوں کو بھی مضبوط بناتی ہے-وزن کم کرنے میں معاون ، مسور کی دال میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم میں چکنائی کو جمع ہونے سے روکتی ہے اور اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس کا ایک پیالہ کھانے سے جسم کی تمام غذائیت کی تکمیل ہوتی ہے اور ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیۓ یہ ایک بہترین غذا ثابت ہوتی ہے –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…