اسلام آباد(این این آئی)نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے وزارت دفاع کی جانب سے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوادی گئی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اعلان کیا جائیگا۔