لاہور(این این آئی) گریٹر اقبال پارک کیس میں پولیس نے ملزم ریمبو کے مزید ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں اقبال پارک کیس کے ضمن میں متاثرہ لڑکی عائشہ کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے ملزم ریمبو کے مزید 3ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریمبو سمیت گرفتار ملزمان کی تعداد 11 ہوگئی، ملزمان کو سی آئی اے سٹی کے حوالے کردیا گیا۔