اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

انسٹاگرام کا نوجوانوں کے تحفظ کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)فرانسس ہوگن کے انکشافات کے بعد فیس بک نے اپنی ساکھ کو پھر سے بہتر بنانے کے لیے ایسے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد نوجوانوں کو ممکنہ نقصان سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک کے گلوبل افیئرز کے نائب صدر نک کلیگ نے وعدہ کیا کہ انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر ٹیک اے بریک متعارف کرایا جائے گا۔

اس فیچر کا مقصد نوجوانوں میں کچھ وقت کے لیے سوشل نیٹ ورک کا استعمال روکنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا مگر اس کا مقصد ایپ کی لت اور دیگر نقصان دہ رویوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔فیس بک عہدیدار نے مزید بتایا کہ کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کو سوشل میڈیا ایپس میں ایسے مواد سے دور رہنے سے آگاہ کیا جائے گا جو ان کی شخصیت کے لیے مضر ہوگا۔مگر اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں مگر انہوں نے عندیہ دیا کہ فیس بک کے الگورتھمز کو ریگولیشن کی ضرورت ہے تاکہ حقیقی دنیا کے نتائج سے مطابقت کو یقینی بنایا جاسکے۔فرانسس ہوگن نے دعوی کیا تھا کہ فیس بک اس بات سے آگاہ ہے کہ اس کے الگورتھمز تباہ کن ہیں اور بچوں کو نقصان دہ مواد کی جانب لے جاتے ہیں اور نفرت انگیز مواد کا بہت معمولی حصہ ہٹایا جاتا ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…