جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

سانپ سے ڈسوا کر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر مجرم قرار

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)دولت ہتھیانے کیلئے سانپ سے ڈسوا کر بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو مجرم قرار دے دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے قتل کیس میں 28 سالہ سورج ایس کمار کو اپنی بیوی کو کوبرا سانپ سے ڈسوا کر قتل کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سزا کا اعلان 13 اکتوبر کو کیا جائے گا جبکہ استغاثہ نے

عدالت سے اپیل کی کہ ملزم کو سزائے موت دی جائے کیونکہ جرم شیطانی نوعیت کا ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ7 مئی 2020 کا ہے جب اتھرا نامی خاتون کیرالہ کے ضلع کولام میں اپنے گھر میں سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے مردہ پائی گئی تھی جس کے بعد شک کی بنیاد پر اس کے شوہر کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے موبائل فون کے ریکارڈ سے پتا چلا کہ وہ سپیروں سے رابطے میں تھا اور اس نے بیوی کی جان لینے سے پہلے انٹرنیٹ پر سانپوں کی ویڈیوز بھی دیکھی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کا تعلق ایک امیر گھرانے سے تھا اور اس کا شوہر نجی بینک میں ملازم تھا جس کا ذریعہ آمدن کچھ خاص نہیں تھا جب کہ ان کا2 سال کا بیٹا بھی ہے۔پولیس کے مطابق سورج اور اتھرا کی شادی میں بھاری بھرکم جہیز، 100 تولے سونا، ایک گاڑی اور 5 لاکھ روپے دیے گئے تھے جس پر شوہر کو ڈر تھا کہ طلاق کی صورت میں اس کی بیوی سب کچھ ساتھ لے جائے گی جس کے باعث اس نے بیوی کی جان لے لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…