اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان کیلئے لائوڈ سپیکر استعمال کرنے کی اجازت

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان کیلئے لاڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے چوتھے بڑے شہر کولون میں واقع ملک کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاڈ اسپیکر کے

استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی مسجد میں لائوڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت دی گئی ہے جس میں انتظامیہ نے اس حوالے سے پابندیوں میں نرمی کی۔ شہری انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے معاہدے کے تحت کولون شہر کی تمام 35 مساجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان دو سال کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت جمعہ کے روز دوپہر بارہ سے تین بجے تک پانچ منٹ کے لیے لاڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی جاسکے گی۔میئر کولون نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مذن کو اذان کی اجازت دینا ان کے لیے احترام کی علامت ہے۔واضح رہے کہ جرمنی میں تقریبا 4.5 ملین مسلمان آباد ہیں جو ملک کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…