جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

تم نے مجھے برباد کیا میں تمہیں بھی برباد کردوں گا ریمبو کی عائشہ اکرم سے ٹیلی فو نک گفتگو وائرل

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز مبینہ آڈیوز سامنے آگئیں جس میں شناخت کئے گئے ملزمان سے رقم بٹورنے کے معاملات طے کرنے بارے سنا جاسکتا ہے جبکہ دوسری مبینہ آڈیو میں دونوں ایک دوسرے کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں

کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے۔ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر تو غریب ہیں، جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ دینے ہیںجبکہ ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی اس کے موبائل سے برآمد ہوگئی، جس میں ریمبو کہہ رہا ہے کہ میں تیری ساری تصاویر اور ویڈیو میڈیا پر دوں گا ۔ ناکھیلیں گے نا کھیلنے دیں گے، مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا ۔جواب میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ میرے ساتھ میری فیملی ہے جہاں مرضی ویڈیوز بھیجو ، ریمبو نے مزید کہا کہ داتادربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ قبضے میں لیے گئے ریمبو کے فون سے ملی ہے، فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں اور کال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…