جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت کے پاس پیسہ ہے اور پیسہ سر چڑھ کر بولتا ہے، سعید اجمل

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پیسہ اور تگڑے اسپانسرز ہیں جس کی وجہ سے ان کا کرکٹ بورڈ بہت مضبوط ہے۔سابق اسپنر سعید اجمل کرکٹ نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے جس میں انھوں نے اپنے مشہور بولنگ ایکشن دوسرا سے

متعلق گفتگو کی۔اپنے اوپر لگائی گئی پابندی سے متعلق سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہر چیز میں سائنس کو ڈال دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔سعید اجمل کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگانے سے قبل انھوں نے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کو 6 ماہ کے لیے بولنگ سے روک دیا، ایشون کو کہاگیا کہ آپ 6 ماہ ریسٹ کرو اس کے بعد ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن کو انٹرنیشنل کھیلنے سے روک دیا گیا، اور پھر بعد ازاں مجھے اور حفیظ کو سائیڈ لائن کر دیا گیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمراہ اور بولر ہربھجن سنگھ کے ساتھ بھی مسئلہ تھا چونکہ وہ دونوں بھارتی کرکٹر ہیں اور پھر ان کے کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ اور اسپانسر دونوں تگڑے ہیں، اور پیسہ سر چڑھ کر بولتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…