اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈاکٹروں کی بڑی بڑی فیسوں سے بچنے کیلئے یہ دو قدرتی چیزیں ملا کر کھا لیں ، فوائد حیران کر دیں گے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(یواین پی)قدرت نے لہسن میں بے شمار فوائد رکھے ہیں۔ لہسن نہ صرف پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ لہسن کے ساتھ شہد بھی قدرتی فوائد اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا لہسن اور شہد کا آمیزہ انسان کیلیے

بے حد فائدہ مند ہے۔موٹاپے میں کمی کیلییلہسن کا ذائقہ اور مہک بہت تیز ہوتی ہیاس لییلوگ خالی لہسن کھانے سے کتراتے ہیں۔ لہٰذا اسے شہد میں ملاکر کھانے سے نہ صرف اس کا ذائقہ بہتر ہوجاتا ہے بلکہ دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے معدے کی بیماریوں سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہر صبح خالی پیٹ لہسن اور شہد ملا کر کھانے سے موٹاپا تیزی سے کم ہوتا ہے۔ لہسن جب خالی پیٹ میں جاتا ہے تو گیسٹرک جوس بناتا ہے جو کھانے کو ہضم کرنے میں بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ لہسن اور شہد کا آمیزہ کولیسٹرول جذب کرنے کی بھی بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے کھانے سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول ہوتا ہے۔صحت مند جلدلہسن اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو خون کو صاف کرکے جلد کو تروتازہ اور چمکدار بناتا ہے۔ لہسن اور شہد کا آمیزہ کھانے سے جلد کی بہت سی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے جب کہ جلد سے داغ دھبوں اور جھائیوں کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔ بازار کی مہنگی اور کیمیکلز سے بھرپور پروڈکٹس خرید کر لگانے سے بہتر ہے کہ لہسن اور شہد ملا کر استعمال کرلیے جائیں۔سوزش اور سر کے درد میں آرام کیلییسر کے درد اور جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والے درد میں آرام کیلیے بھی لہسن اور شہد کا آمیزہ بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ وہ افراد جو زیادہ تر سْستی کا شکار رہتے ہیں ان کیلیے لہسن اور شہد توانائی (انرجی) حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…