منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر، درخواست میں محسن پاکستان کی ینگ ڈاکٹرز کیلئے کی گئی استدعا سامنے آ گئی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ایم سی کے کنڈکٹ آف ایگزامنیشن ریگولیشن 2021 کو کالعدم قرار دے احتجاج کرنے والے

ینگ ڈاکٹرز پر پولیس کے لاٹھی چارج سے دنیا بھر میں ایٹمی پاکستان کا امیج خراب ہواطلبا کو مناسب وقت دیے بغیر امتحان کا نیا سسٹم متعارف کرانا درست نہیں۔آئین پاکستان کے تحت طلبا کو میرٹ پر اعلی تعلیم کی سہولت ملنی چاہئے ایڈوکیٹ وقاص ملک نے عبدالقدیر خان کی درخواست ان کی وفات کے بعد خود دائر کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جمعہ کے روز درخواست کیلئے وکالت نامے پر دستخط کئے تھے وقاص ملک ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ینگ ڈاکٹرز کے لیے پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی تھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی اچانک وفات کے باعث خود یہ پٹیشن دائر کی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے قوم کے مستقبل کے معماروں کے ساتھ سلوک پر افسردہ ہوں پی ایم ڈی سی کو تحلیل کر کے پی ایم سی قائم کرنے سے خرابی پیدا ہوئی طلباء کے لیے نیا ٹیسٹ متعارف کرا کے چھ ہزار روپے فیس وصول کی جا رہی ہیایک اندازے کے مطابق اس فیس سے 75 کروڑ روپے تک کی رقم اکٹھی کی جا رہی ہے کمرشل اپروچ کو روک کر میرٹ پر طلباء کو پروموٹ کرنے کی پالیسی اپنائی جائے درخواست میں وفاق، سیکرٹری صحت، سیکرٹری داخلہ، پی ایم سی، سیکرٹری قانون و انصاف اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل فریق بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…