بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

کئی طالبان جنگجوؤں کو سزائے موت دلوانے والی افغان خاتون آفیسر اب کہاں اور کس حال میں ہے؟

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کئی طالبان جنگجوئوں کو سزائے موت دلوانے والی افغان خاتون آفیسر افغانستان سے فرار ہو کر البانیہ جا پہنچی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 32سالہ گل فروز ابتکار کابل میں شعبہ کریمنل انویسٹی گیشن کی نائب سربراہ تھیں ۔ افغان طالبان کے ملک پر

قابض ہونے کے بعد روپوش ہو گئیں تھی کیونکہ ان کے سر پر کئی طالبان جنگجوئوں کو سزائے موت دلوانے میں اہم کردار تھا ۔ طالبان کے قابض ہونے کے بعد وہ چھپتے چھپاتے بارڈر پار کر کے تاجکستان میں پہنچیں اور پھر وہاں سے البانیہ پہنچ کر پناہ گزینوں میں شامل ہو گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق گل فروز نے افغانستان سے نکلتے وقت برطانوی نیوز ایجنسی کو پیغام بھجوایا تھا کہ ایک آدمی اسے بارڈر پار کروا کر تاجکستان پہنچائے گا لیکن یہ کہنا آسان ہے کرنا بہت مشکل ہے لیکن میرے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے ۔ اگر میں افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہو جائو تو کیا مجھے برطانیہ کا ویزہ مل جائے گا ؟۔ تاجکستان سے ہوتے ہوئے البانیہ پہنچنے کے بعد گل فروز نے بتایا ہے کہ وہ بالکل کامیابی سے بچ کر البانیہ پہنچ گئیں لیکن فی الحال میں اپنے ماں اور بھائی کے بارے میں فکر مند ہوں جو ابھی بھی افغانستان میں موجود ہیں ، میری یہ درخواست ہے کہ انہیں بھی کسی طرح افغانستان سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…