ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

رکشہ ڈرائیور کی حاضر دماغی بدفعلی کیلیے 5 بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائدکے علاقے بلدیہ ٹائون میں رکشا ڈرائیور نے بدفعلی کیلیے 5 بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نیول کالونی سعید آباد سے فہیم نامی شخص نے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں کو اس وقت اغوا کرلیا جب وہ مدرسے سے پڑھ کر گھر واپس جا رہے تھے۔ اغوا کار نے بچوں کی منتقلی کے لئے دو رکشے استعمال کئے

۔پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں ایک شخص 5 بچوں کو 2 الگ الگ رکشوں پر لے جارہا تھا، بار بار اترنے کی جگہ تبدیل کرنے پر ایک رکشا ڈرائیور کو شک ہوا۔اس دوران ایک رکشہ ڈرائیور نے بچوں سے پوچھ گچھ کی جس پر بچوں نے اپنے والد کا نمبر دیا، رابطہ ہونے پر انکشاف ہوا کہ ملزم بچوں کو اغوا کرکے لے جارہا تھا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس نے بچوں کو اتحاد ٹائون سے بازیاب کرا کر اغواکار فہیم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق بازیاب بچوں میں 2 بچیاں اور 3 بچے شامل ہیں، ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، بچوں کو ان کے گھر والوں کے حوالے کردیا گیا ہے، ملزم نے اپنی شناخت فہیم کے نام سے کرائی ہے، اس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی بچوں کے اغوا کا اعتراف کرلیا ہے، اس نے بتایاکہ اس نے اپنی بیوی کو 3 ماہ قبل طلاق دی ہے۔ ان سے بچوں کو غلط نیت سے اغوا کیا تھا۔بازیاب بچوں میں 10سالہ عارفہ، نورین 10 سالہ، بلال 3 سالہ، محمد حسن 6 سالہ اور احسن عمرساڑھے تین سال شامل ہیں۔بچوں کو اغوا ہونے سے بچانے میں مدد کرنے والے رکشہ ڈرائیور سعید اللہ نے بتایاکہ ملزم نے بچوں کو مدرسے سے واپسی پر یہ کہہ کر اغوا کیا کہ وہ ان کے والد کا دوست ہے اور بچوں کو ان کے ماموں کے گھر پہنچا دے گا۔رکشہ ڈرائیورنے بتایاکہ ملزم نے بچوں کو رکشے میں بٹھایا اور رکشہ کہیں روکنے کے بجائے آگے چلتے رہنے کا کہتا رہا۔رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ ملزم بچوں کو بٹھا کر رکشہ مختلف جگہوں پر گھماتا رہا، جب مجھے شک ہوا تو ملزم نے پوچھنے پر بتایا کہ میرے اپنے بچے ہیں انہیں ماموں کے پاس لے کر جا رہا ہوں، میرا شک یقین میں بدلا تو بچوں سے والدین کا نمبر لے کر ان سے رابطہ کیا، انہوں نے اغواکار کو پہچان لیا اور پولیس کو اطلاع دے کر ملزم کو گرفتار کروا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…