جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھر متاثر

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ایک ہی ہفتے میں دوسری بار سروسز متاثر ہونے پر فیس بک نے شکایات موصول ہونے پر صارفین سے معذرت کرلی۔میڈیاررپورٹس کے مطابق فیس بک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کنفیگریشن تبدیلی نے عالمی سطح پر صارفین کو متاثر

کیا ہے جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔بعد ازاں کمپنی نے تقریبا تین گھنٹے بعد جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنے والوں کیلئے ہمیں افسوس ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک دوسرے سے رابطے کیلئے ہم پر انحصار کرتے ہیں۔یہ بھی کہا گیا کہ آپ کے صبر کا شکریہ ، اب ہم نے مسئلہ حل کرلیا ہے۔دیگر سروسز، میسنجر اور انسٹاگرام نے بھی اسی حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ شب رات گیارہ بجے کے قریب دنیا بھر میں کچھ صارفین کیلئے انسٹاگرام اور فیس بک کی سروسز متاثر ہوئی تھیں جو تقریبا 3 گھنٹے بعد فعال ہوئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…