ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا کولاحق سب سے بڑا خطرہ چین ہے ،امریکن سی آئی اے نے چین کے خلاف خصوصی مشن قائم کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے چینی حکومت کو سب سے بڑا خطرہ تصور کرتے ہوئے ایک نئے مشن کا آغاز کردیا ہے جو صرف چینی حکومت اور اس کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہاگیا کہ چائنا مشن سینٹر کے

نام سے ایک مشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد جمہوریہ چین کے عوام سے دنیا کو لاحق خطرات کا سدباب کرنا ہے۔ سی آئی اے کے مطابق امریکا کولاحق سب سے بڑا خطرہ چین ہے اور یہ خصوصی مشن بیجنگ کی جانب سے درپیش اسٹریٹیجک چیلنجز پر فوکس کرے گا۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس کا اس بارے میں کہنا تھا کہ یہ خصوصی گروپ سی آئی اے کی جانب سے آپریٹ ہونے والے درجن بھر گروپوں میں سے ایک ہے اور چین کے بارے میں ایجنسی کی حکمت عملی پر باہمی روابط کے لیے ہر ہفتے ڈائریکٹر کی سطح پر میٹنگز کا انعقاد بھی ہوگا۔سی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ اس سے امریکا کی مسابقت کو لاحق اہم مسائل جیسا کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، معاشی سیکیورٹی، ماحولیاتی چیلینجز اور صحت کے مسائل وغیرہ سے نبر دآزما ہونے میں مدد ملے گی۔ڈائریکٹر ولیم برنس کا کہنا تھا کہ اس نئے مشن سے ہمیں اکیسویں صدی میں چینی حکومت کی بڑھتی ہوئی مخالفت سے پیدا ہونے والے جغرافیائی سیاست کے اہم اور بڑے خطرات پر کام کرتے ہوئے خود کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔امریکا کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بیجنگ کی مخالفت جو بائیڈن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جب کہ حال ہی میں تائیوان کی فضائی حدود میں چین کی جنگی جہازوں کی پرواز کے بعد بھی دونوں سر پاورز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…