ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال کلب نیوکاسل یونائیٹڈ شہزادہ محمد بن سلمان نے خرید لیا، اس طرح نیو کاسل یونائیٹڈ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی طرف سے
30کروڑ پاؤنڈ میں خریدے جانے کے بعد پریمیئر لیگ کا امیر ترین کلب بن گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے اس کلب کی ملکیت حاصل کر لی ہے، ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اس فنڈ کے بڑ ے حصے داروں میں شامل ہیں۔ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے کلب نیو کاسل یونائیٹڈ کے 80 فیصد حصص خریدے ہیں، باقی 20 فیصد حصص امینڈا سٹیولے کے پی سی پی کیپیٹل پارٹنرز اور برطانوی کاروباری شخصیات ریوبین برادرز میں تقسیم ہوں گے۔واضح رہے کہ سعودی پبلک فنڈ کی مجموعی دولت 320ارب پاؤنڈ ہے جو کہ پریمیئر لیگ کے کسی بھی دوسرے کلب کے مالکان سے کئی گنا زیادہ ہے۔