اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے چینی کی قیمت89 روپے75 پیسے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، شوگرملز مالکان سے مذاکرات کے بعد ایس آراو جاری کردیا گیا،
وفاقی شوگراپیلیٹ کمیٹی نے فیصلے سے متعلق تمام شوگرملز کو آگاہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی شوگراپیلیٹ کمیٹی نے شوگرملزمالکان سے مذاکرات کے بعد وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے ایس آراو جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ چینی کی قیمت 89 روپے75 پیسے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔وفاقی شوگراپیلیٹ کمیٹی نے 4 صفحات پر مشتمل اس فیصلے سے متعلق گزشتہ روز7 اکتوبر کو تمام شوگرملز کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔ یاد رہے شوگرملزمالکان نے سرکاری قیمت کیخلاف2 وفاقی سیکرٹریز پر مبنی اپیلیٹ کمیٹی میں اپیل دائر کی تھی۔جس پر شوگرملز مالکان سے مذاکرات کے بعد چینی مقرر کردہ قیمت سے متعلق ایس آراو جاری کیا گیا ہے۔