جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ڈی ایم نے بھی نیب آرڈیننس کو کا لا قانون قرار دیدیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن)پی ڈی ایم نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے آرڈیننس کو حکومت کی جانب سے حکومت کے لیے این آر او قرار دیا ہے۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی

آڑمیں حکومت نے حکومت کو این آر اودیدیا ہے انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے کابینہ میں شامل آٹا چینی پٹرول دوائی چور، رنگ روڈ مالم جبہ بی آر ٹی اور ملین ٹری مافیازکوتحفظ دیدیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ عمران خان نیآرڈیننس سے امپورٹڈ اور سیاسی خانہ بدوشوں پرمشتمل اپنی ٹیم کو احتساب سے مستثنی قراردیا انہوں نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کرپٹ حکومتی مافیاز کے لئیے ،نو آبجکشن سرٹیفیکیٹ ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ھے یہ آرڈیننس بنی گالہ کے پیاورں اور رفقاء کے مفاد میں توھوسکتاھے مگر ریاست اور اداروں کے مفاد میں نہیں ھے تین سال سے اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کا بول کر آخرکاراپنی کرپٹ ٹیم کو این آر او دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…